google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کی کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستان کی کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست

پاکستان نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے دو ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے درخواست کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے وزارت خزانہ نے ورکنگ مکمل کر لی۔ صدر عالمی بینک سے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی فنانسنگ کیلئے منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف سے حتمی بات چیت کے بعد پاکستان کو 2 ارب ڈالر تک فنانسنگ ہو سکتی ہے۔  کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پہلی درخواست کو آئی ایم ایف نے فوری نہیں مانا تھا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کیساتھ قرض پروگرام کے بعد اہداف پر عملدرآمد کی ابتدائی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

26 اکتوبر تک وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور سٹیٹ بینک حکام کیساتھ سالانہ اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد ہفتے کے اختتام تک واپس آئیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …