google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 26ویں آئینی ترمیم پر حتمی مشاورت، 3 جماعتوں میں اتفاق رائے کا امکان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

26ویں آئینی ترمیم پر حتمی مشاورت، 3 جماعتوں میں اتفاق رائے کا امکان

مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر حتمی مشاورت میں 3 بڑی جماعتوں کے درمیان مشترکہ مسودے پر اتفاق رائے کا امکان ہے۔

26ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر کراچی میں بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں اتفاق رائے ہونے کے بعد لاہور میں بڑی بیٹھک لگے گی۔

حکمران جماعت ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی قیادت کو آج رات کھانے پر بلالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں 26ویں آئینی ترمیم پر ملک کی 3 بڑی جماعتوں کے درمیان آج مشترکہ مسودے پر اتفاق رائے کا امکان ہے۔

عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو، سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی پی وفد میں سید نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب شامل ہوں گے جبکہ جے یو آئی وفد میں اسعد محمود ، سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ، اسلم غوری و دیگر بھی شریک ہوں گے۔

ن لیگی وفد میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور پارٹی کے سینئر رہنما شامل ہوں گے، آج کی ملاقات میں حکمران جماعت سے دونوں پارٹیاں مسودے پر مشاورت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے بعد اہم سیاسی بیٹھک میں شرکت کےلیے جاتی عمرہ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ مسودے کو 18 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے ہونے کے بعد نواز شریف کو بھی آن بورڈ لینے کا اعلان کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …