google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بیرسٹر گوہر کی آج عمران خان سے ملاقات متوقع - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بیرسٹر گوہر کی آج عمران خان سے ملاقات متوقع

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیرداخلہ نے بیرسٹرگوہرکو آج دو بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروادی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شنگھائی کانفرنس تنظیم کے اجلاس کے دوران 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

عالمی سربراہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے اور اس دوران اسلام آباد میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پانچ دن کیلئے تمام ریسٹورنٹس بند کیے جا رہے ہیں۔ اسکولوں کی تین دن کی چھٹی کا اعلان ہوچکا ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج دو بجے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے، صرف بیرسٹرگوہرکو انفرادی طور پر ملاقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ گوہرعلی خان نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوخط تحریرکیا تھا جس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی گئی۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ سے گوہر علی کی ٹیلی فون پربات ہوئی جس میں وفاقی وزیرداخلہ نے درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ملاقات کی اجازت کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

ترجمان کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث جیل میں تمام قیدیوں سےملاقاتوں پرپابندی ہے،کسی ایک قیدی کو ملاقات کی اجازت دینا دیگر قیدیوں کے ساتھ دوہرے معیار اور سلوک کے زمرے میں آئے گی۔

گزشتہ روز تحریک انصاف نے پندرہ اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لینے پر مشروط آمادگی ظاہر کی تھی۔ ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرا دیں، احتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔

بعدازاں ایم کیو ایم پاکستان، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی نے شنگھائی کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی سے احتجاج ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رکن اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔ جس کے بعد اسد قیصر کا بیان سامنے آیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور ان سے اسلام آباد میں احتجاج ملتوی کرنے اور آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب نے شنگھائی کانفرنس کے تناظر میں 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے اور انہوں نے عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کے ذاتی معالج کو رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …