google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دوسرے ٹیسٹ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان: 4 بڑے کھلاڑی ٹیم سے باہر - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

دوسرے ٹیسٹ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان: 4 بڑے کھلاڑی ٹیم سے باہر

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

اہم کھلاڑیوں کی موجودہ فارم اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے اور 2024-25 کے بین الاقوامی کرکٹ سیزن میں پاکستان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپنر ابرار احمد ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں انکا انتخاب صحتیابی سے مشروط ہے۔

چاروں کھلاڑیوں کی جگہ حسیب اللہ، مہران ممتاز، کامران غلام، فاسٹ بولر محمد علی، اور آف اسپنر ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔

نعمان علی اور زاہد محمود جو کہ ابتدائی طور پر اصل اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن بعد میں انہیں ریلیز کر دیا گیا تھا انہیں بھی 16 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ:

شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا اور زاہد محمود۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …