google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں پی سی بی کی جانب سے نو تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا،

اجلاس میں علیم ڈار، عاقب جاوید، اظہر علی، اور احسن چیمہ نے پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جبکہ سلیکٹر اسد شفیق نے زوم پر اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

سلیکشن کمیٹی ارکان اب اگلے مرحلے میں ہفتے کو ملتان جائیں گے جہاں وہ ہیڈ کیوریٹر، ہیڈ کوچ اور کپتان سے ملاقات کریں گے۔بعدازاں قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود کو کھیلنے کا موقع دیا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر انگلیںڈ نے پاکستان کو بدترین ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …