بدھ , جنوری 28 2026

پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

ویمینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرادیا۔ آسٹرلیا نے ٹاس جیت پر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی ٹیم آخری اوور میں 82 کے ٹوٹل پر ڈھیر ہوگئی جو رواں ورلڈ کپ کا کم ترین ٹوٹل ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عالیہ ریاض 26 رنز کے ساتھ پاکستان کی ٹاپ اسکورر رہیں۔

ارم جاوید اور سِدرہ امین 12، 12 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

آسٹریلیا کی طرف سے ایشلے گارڈنر نے 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے 83 کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر گیارہ اوورز میں حاصل کرلیا۔

ایلیزا ہیلی 23 گیندوں پر 37 رنز اسکور کرکے میچ کی ٹاپ اسکورر رہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …