پیر , اگست 3 2026

پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی

اکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کے سابق ایلیٹ امپائر علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی کے علاوہ حسن چیمہ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

اس سے پہلے محمد یوسف، اسد شفیق، کپتان اور ہیڈ کوچ سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے تاہم اب انہیں باقاعدہ ممبر نہیں بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب کپتان اور ہیڈکوچز سے ٹیم سلیکشن پر مشاورت ہوگی۔

قبل ازیں سابق کپتان محمد یوسف کے سلیکشن کمیٹی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

 ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو …