ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کو آج آسٹریلیا کا چیلنج درپیش

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا تیسرا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا والد کے انتقال کے باعث میچ میں شرکت نہیں کریں گی، انکی جگہ پاکستان ٹیم کی قیادت منیبہ علی کریں گی۔

یاد رہے کہ فاطمہ ثنا کے والد کا آج کراچی میں انتقال ہوگیا تھا جس کے باعث وہ دبئی سے فوری پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی تھیں۔

قومی ویمنز ٹیم نے ایونٹ میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں، پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو31 رنز سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف 6 وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …