اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

دلجیت دوسانجھ کے لندن کنسرٹ میں بادشاہ کی سرپرائز انٹری

پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی دل لومینیٹی ٹور نے دنیا بھر میں مداحوں کو دیوانہ بنا رکھا ہے۔

حال ہی میں لندن کے مشہور O2 ایرینا میں منعقد ہونے والے ان کے کنسرٹ کے دوران ریپر اور گلوکار بادشاہ نے سرپرائز شرکت کی جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

دونوں فنکاروں نے مل کر فلم ’کریو‘ کے مشہور گانے ’نینا‘ پر شاندار پرفارمنس دی جس سے محفل میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔

اس موقع پر دلجیت نے کہا، ’یہ شخص بہت اچھا انسان ہے، میں اسے 15 سال سے جانتا ہوں اور آج پہلی بار ہم دونوں لندن O2 پر ایک ساتھ پرفارم کر رہے ہیں، تو بادشاہ کا خیرمقدم کریں!‘۔

بادشاہ نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنا میرے لیے جذباتی لمحہ ہے، وہ میرے بڑے بھائی اور رول ماڈل ہیں۔‘

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …