google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گنڈاپور کی واپسی پر پی ٹی آئی سے آوازیں اٹھنا شروع - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

گنڈاپور کی واپسی پر پی ٹی آئی سے آوازیں اٹھنا شروع

اغوا اور گرفتاری کی بازگشت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 30 گھنٹے بعد واپسی کے بعد پی ٹی آئی کے اندر سے بھی ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے۔

معروف شاعر اور پی ٹی آئی کے حامی احمد فرہاد کا کہنا ہے کہ علی امین صاحب اب اگر آپ خانہ کعبہ کی چھت پر کھڑے ہو کر بھی کچھ کہیں تو لوگ یقین نہیں کریں گے۔

احمد فرہاد پی ٹی آئی کے حامی ہیں اور اکثر تحریک انصاف کے جلسوں اور احتجاج میں شامل نظر آتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ ابھی ہم جاگتے ہیں اور اتنا جانتے ہیں کہ یہ منظر وہ نہیں ہے جو دکھایا جا رہا ہے۔

ان کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے کئی حامی علی امین گنڈاپور کی واپسی پر مایوسی ک اظہار کرتے دکھائی دئے۔

صدیق جان نے بھی ”ایکس“ پر دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پی ٹی آئی ذرائع کا مؤقف ہے علی امین گنڈا پور کے پی کے ہاؤس جانے کے بعد سے ہی irrelevant ہو گئے تھے، ان کی یہ تقریر پارٹی پالیسی نہیں ہے‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے علی امین گنڈا پور کے خطاب کے فوری بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان سیاسی کمیٹی کرے گی‘۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا، سیاحوں کی سہولیات …