جمعرات , دسمبر 18 2025

اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر جماعت اسلامی کا پیر کو شیڈول غزہ ملین مارچ ملتوی کر دیا گیا۔

جماعت اسلامی کے مطابق غزہ ملین مارچ کردیا گیا ہے اور حافظ نعیم الرحمان اب ملین مارچ کے بجائے یکجہتی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ غزہ مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔

یکجہتی فلسطین کی بڑی تقریب پیر کو صبح گیارہ بجے میلوڈی مارکیٹ میں ہوگی ۔

تقریب میں پارٹی کے ورکرز اور عام شہریوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم فلسطین اور لبنان کے ساتھ ہیں ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا تین ملکی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ …