اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا گیا: خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ اصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا گیا، اس نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا،

گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا گیا، اس نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی پی ٹی آئی والوں سے یہ بات پوچھے، ہر دفعہ وہ سب کچھ چھوڑ کر کے پی ہاؤس کیوں پہنچ جاتا ہے، جلسے والے دن بھی ایسا ہی ہوا تھا۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اصل میں ’نئی اپڈیٹس‘ کے پی ہاؤس سے قریب دستیاب ہوتی ہیں، اس لیے سافٹ وئیر اپ ڈیٹ آسانی سے ہوجاتا ہے،

چند گھنٹے غائب ہونا پڑتا ہے، گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …