google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہم پہنچ گئے، اپنا احتجاج ریکارڈ کرالیا ہے: علی امین گنڈاپور - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

ہم پہنچ گئے، اپنا احتجاج ریکارڈ کرالیا ہے: علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم یہاں پر پہنچ گئے ہیں، ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرالیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم پرامن جماعت نہیں جبکہ ہم پر شدید فائرنگ شروع کردی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پر پہنچ گئے ہیں، اپنا احتجاج ریکارڈ کرالیا ہے، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن جماعت ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے، اس کے بعد ہمارا کیا لائحہ عمل ہوگا، ہمارا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …