google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 امام الحق اوران کی اہلیہ نے پہلی بار شادی کے بارے میں کھل کرگفتگو کی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

امام الحق اوران کی اہلیہ نے پہلی بار شادی کے بارے میں کھل کرگفتگو کی

امام الحق بہت باصلاحیت بلے باز سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں کئی اچھے ریکارڈ بنائے ہیں۔

انہوں نے ناروے میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر انمول محمود سے ایک پروقار تقریب میں شادی کی جس میں کئی بڑے ستاروں نے شرکت کی۔

امام الحق اور ان کی اہلیہ انمول محمود نے پہلی بارنجی چینل کے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں اپنی شادی کے بارے میں بھی بتایا۔

ان کی شادی کو ایک سال سے بھی کم کا عرصہ ہوا ہے اور انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر امام کے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

امام الحق اور انمول نے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ ان کی ملاقات کیسے ہوئی۔

انمول کی فیملی چھٹیاں گزارنے کے لیے پاکستان آئی تھی اور پی ایس ایل دیکھنے گئی تھی۔ امام ان کےبھائی کے دوست بن گئے تھے اور اسی وقت ان کی پہلی ملاقات ہوئی۔

شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے انہوں نے دو سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔ شادی سے پہلے انہوں نے ایک دوسرے کو سمجھنے میں وقت لیا۔

جب انہیں ایک دوسرے کی عادت واطوار معلوم ہو گئے اوردونوں جانب سے اطمینان ہوگیا پھرانہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

انمول کے بارے میں مشہور ہے کہ انہیں بابر اعظم اور امام الحق کی دوستی پسند نہیں ہے۔

انہوں نے شومیں اس اہم سوال کا بھی جواب دیا کہ کیا وہ امام اعظم کے بہترین دوست بابر اعظم سے حسد کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی بابر سے دوستی بھی ہے اور ان کا کوئی مقابلہ نہیں اس لیے وہ امام اور بابر کی گہری دوستی سے خوش ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …