google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ماورا حسین مقبولیت کی دوڑ میں آگے نکل گئیں - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ماورا حسین مقبولیت کی دوڑ میں آگے نکل گئیں

پاکستان اور بالی ووڈ میں ادا کاری کے ذریعے شہرت پانے والی ادا کارہ ماورا حسین اب سوشل میڈیا میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں۔

ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر کامیابی کی سیڑھیاں عبور کرتے ہوئےاپنے انسٹا گرام پر 9 ملین فالوورز حاصل کر لیے ہیں۔

اس کامیابی کا جشن اداکارہ نے بڑے خوبصورت انداز میں منایا ، جس میں سفید پروں والا خوبصورت لباس پہن کر وہ خود بھی بہت حسین نظر آرہی ہیں۔

اپنے جشن کی چند تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی پوسٹ کیں۔

انہوں نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 9 ملین ہیں ۔ایک دن ہم 90 اور 900 ملین بھی ہوجائیں گے۔

اداکار ٓنےمزید کہا کہ اگر آپ کا ساتھ نہ ہوتا تو میں آج اس مقام کو حاصل نہ کر پاتی۔ آپ کے خلوص اور محبت نئے مجھے ہر مشکل کا سامنا کرنا سکھایا ہے ۔

آخرمیں انہوں نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ میں آپ سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …