google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز متاثر - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ملک کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز متاثر

پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروسز میں خلل کی وجہ سے آن لائن کام کرنے والے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹا متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے آن لائن کام کرنے والے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

کراچی اور لاہور میں انٹرنیٹ ڈیٹا متاثر ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ شہریوں کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوئٹہ شہر اور گردونواح میں موبائل کمپنیوں کی تھری جی اور فوی جی سروسز جزوی طور پر معطل ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیربختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں آج قوم کوکی خیل اور اسلام آباد میں آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسہ کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی گئ ہیں، انٹرنیٹ بند ہونے سے تمام رابطے منقطع ہوگئے ہیں اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر موبائل فون سروس بند ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …