google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دفاعی منصوبوں کے لیے 45 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

دفاعی منصوبوں کے لیے 45 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا

ای سی سی اجلاس میں دفاعی منصوبوں کے لیے 45 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کر لی گئی موجودہ مالی سال میں مختلف دفاعی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

ای سی سی نے اینٹی ریبیز ویکسین کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی فی وائل قیمت 891.65 روپے سے بڑھا کر 1980 روپے کر دی گئی ہے، اضافی قیمت امپورٹ شدہ مواد کے خرچے کو پورا کرے گی۔

ای سی سی نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ملازمین کے الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اے این ایف ملازمین کے لیے ڈیلی الاؤنس میں 20 گنا اضافہ منظورکی گئی ہے، اضافے کا مالی اثر 264.744 ملین روپے ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان میں کوپ 29 کی تیاری کے لیے 150 ملین روپے کے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دیدی گئی۔

کوپ 29 نومبر میں باکو، آذربائیجان میں ہوگا، جہاں پاکستان اپنے ماحولیاتی اقدامات کو عالمی سطح پر پیش کرے گا۔

اگلے ہونے والے اجلاس میں جنوبی ایشیائی گیمز کی میزبانی کے لیے 400 ملین روپے کی درخواست پر مزید غور کیا جس پر ای سی سی نے مزید تفصیلات کے ساتھ دوبارہ منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …