ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑ جاری، مزید 170ملزمان گرفتار

پی ٹی آئی کارکنوں کی مختلف مقدمات میں پکڑ دھکڑ جاری ہے، اسی سلسلے میں مزید 170 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

28 ستمبر کو لیاقت باغ (راولپنڈی) میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں

اور پولیس نے مختلف آپریشنز میں مقدمات میں نامزد 170 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اب تک گرفتار کیے گئے ملزمان کی مجموعی تعداد 300 سے زیادہ ہو چکی ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سوشل میڈیا پر موجود وڈیوز کے ذریعے بھی شناخت کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز کے ذریعے بھی ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیموں کو نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئےکار لانے کی ہدایت کی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گوگل کا نیا موسمیاتی اے آئی ماڈل “ویدر نیکسٹ تھری” متعارف

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے موسم کی پیش گوئی کے لیے جدید مصنوعی ذہانت کا نظام …