پیر , دسمبر 1 2025

عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات، ڈی چوک احتجاج پر گفتگو

سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔

علی امین کی بانی پی ٹی ائیٓ سے کانفرنس روم میں ملاقات کرووائی گئی جو کہ سوا گھنٹہ جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی، پارٹی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی،

ملاقات میں 28 ستمبر کے راولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں 4 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی …