google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انٹرنیٹ تک مکمل رسائی کا طریقہ وضع - UrduLead
منگل , مئی 20 2025

انٹرنیٹ تک مکمل رسائی کا طریقہ وضع

انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی کےلیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے آئی پی اور وی پی این کی رجسٹریشن جاری ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فری لانسرز، کاروباری اداروں ، غیرملکی سفارت خانوں کووی پی این رجسٹریشن کی پیشکش کی ہے،

آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ سروسز تک بلا تعطل رسائی حاصل ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکی مشنز فوری طور پر اپنا وی پی این ، پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ کرائیں،

رجسٹریشن کا عمل انٹرنیٹ فراہم کنندہ کی تصدیق کے بعد دو سے تین دن میں مکمل ہوجائے گا، وی پی این رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔

پانچ یا اس سے زیادہ آئی پی ایڈریس کی صورت میں آئی پی وائٹ لسٹنگ کی فیس لاگو ہوگی،

بیرون ملک موجود سرور جن کے صارفین پاکستان میں ہیں کا رجسٹرڈ ہونا بھی ضروری ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

یوفون کا اربوں کا خسارہ ٹیلی نار کے ساتھ انضمام میں بڑی رکاوٹ

موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنی یوفون، جو کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ …