پیر , مارچ 16 2026

ٹیکس ریٹرن کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ

ٹیکس ریٹرن کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 16 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس ریٹرن کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،

ملک بھر میں پچھلے سال کی نسبت دگنے لوگوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کیا، ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 33 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے تاہم تاجر تنظیموں کی جانب سے ایف بی آر سے آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق گوشواروں کے ساتھ اب تک 55 ارب 49 کروڑ ٹیکس بھی جمع ہوئے ہیں،37 فیصد افراد نے گوشوارے کے ساتھ کوئی ٹیکس جمع نہیں کرایا،

قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کرنے والوں کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 742 ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خلیج جنگ: ہرمز بندش سے جی ڈی پی متاثر

ایران کشیدگی بڑھی تو خلیجی معیشت کو 1990 کے بعد بڑا دھچکا لگ سکتا ہے …