google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر مزید مہنگا - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر مزید مہنگا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی مہنگی کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں مزید 7 روپے 31 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2965 روپے ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلینڈر 86 روپے 28 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر میں گھریلو سلینڈر کی قمیت 2879 روپے مقرر کی گئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل کے بقیہ 8میچوں کیلئے 23غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ 8میچوں کیلئے 5 ٹیموں …