google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عمران خان کا پی ٹی آئی میں بڑے عہدے کی قربانی دینے کا فیصلہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

عمران خان کا پی ٹی آئی میں بڑے عہدے کی قربانی دینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات ختم کرنے کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے بڑے عہدے کی قربانی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر گوہر چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا عندیہ دے دیا، نیے چئیرمین کے لیے اسد قیصر کو فیورٹ قراردیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کو بانی تحریک انصاف کا پیغام پہنچایا گیا تھا، اسد قیصر عمران خان کو ملنے جمعرات کو اڈیالہ جیل بھی گئے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسد قیصر کئی گھنٹے انتظار کرتے رہے مگر ملاقات نہ ہوسکی، ملاقات نہ ہونے کے باعث عمران خان نے اعلان نہیں کیا۔

دریں اثنا پی ٹی کی رہنما علیمہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہےکہ احتجاج ختم نہیں ہوتا۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہمدردوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ہفتہ کے روز احتجاج ختم کرنے کے اعلان پر عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور بیرسٹر گوہر کو بزدل قرار دیتے ہوئے ہٹانے کا کہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا، سیاحوں کی سہولیات …