اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج شام سے شروع

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے آن لائن ٹکٹ آج شام سے فروخت ہوں گے۔

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 4 اکتوبر سے شروع ہو گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین میں پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے اور دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

میچ کے مقامات کے باہر باکس آفسز ٹیسٹ میچوں سے ایک دن پہلے کام کریں گے۔

شائقین کی دلچسپی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہیں رکھی گئی ہیں،

تینوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے دن مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت ہو گا۔

پی سی بی گیلری میں نشستیں جمعرات اور جمعے (دن 1 اور 2) کے لیے 2000 روپے میں دستیاب ہوں گی

جبکہ ٹیسٹ میچ کے بقیہ دنوں میں شائقین گیلری کے ٹکٹ 2500 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …