google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہانیہ عامرکا اپنا نیا فوٹو شوٹ شیئر - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

 ہانیہ عامرکا اپنا نیا فوٹو شوٹ شیئر

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔

معصوم چہرہ اور چلبلی شخصیت کی مالک ہانیہ عامر کی جانب سے یہ نت نیا خوبصورت فوٹو شوٹ گلابی رنگ کے لباس میں کروایا گیا ہے۔ 

ہانیہ عامر اپنے نئے فوٹو شوٹ میں کسی حقیقی باربی ڈول سے کم نہیں لگ رہی ہیں۔

ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو لاکھوں صارفین کی جانب پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس پر تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ہانیہ عامر کے اس نئے فوٹو شوٹ پر نا صرف اُن کے مداح دل فریفتہ نظر آ رہے ہیں بلکہ انڈسٹری کی دیگر خوبصورت اداکارائیں بھی اداکارہ کے حُسن کی تعریف کرنے پر مجبور نظر آ رہی ہیں۔

اِن اداکاراؤں میں معروف اداکارہ ماہرہ خان، حرا خان، مایا علی، منال خان، انوشے اشرف اور نادیہ حسین بھی شامل ہیں۔

ہانیہ عامر کے حُسن کی تعریف کرنے میں نا صرف پاکستانی بلکہ بھارتی معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

شمالی وزیر ستان سے گیس اور تیل کی تیسری دریافت

ماڑی انرجیز لیمیٹڈ نے ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں شمالی وزیر ستان سے …