پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر انتظامیہ نے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے لیاقت باغ کو سیل کر دیا ہے۔
یاقت باغ کے گیٹ کو رکاوٹیں کھڑی کر کے اور خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں جبکہ مری روڈ کے اطراف اور مری روڈ سے لیاقت باغ جانے والے راستے بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے۔
پولیس کی بھاری نفری کو لیاقت باغ کے اندر اور باہر تعینات کرکے چہل قدمی کے لیے آنے والے افراد کو بھی لیاقت باغ سے باہر نکال دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مری روڈ کو فیض آباد کے مقام پر کنٹینر رکھ کر بلاک کر دیا گیا، راستے بند ہونے کے باعث لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،راولپنڈی میں آج موبائل سروس بھی جزوی بند رکھی جائے گی۔
اس کے علاوہ راولپنڈی صدر سٹیشن تا آئی جے پی سٹیشن تک میٹروبس سروس مکمل طور پر بند رہے گی جبکہ اسلام آباد کی حدود میں آئی جے پی سٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس فعال رہے گی۔