google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے قافلے راولپنڈی احتجاج کیلئے روانہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے قافلے راولپنڈی احتجاج کیلئے روانہ

وزیرِاعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے قافلے راولپنڈی احتجاج کے لیے روانہ ہوگئے۔

اس سے قبل صوابی میں ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینس، کرین اور فائر فائٹر کی گاڑیاں بھی کھڑی کی گئی تھیں ۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی گاڑیوں اور اہلکاروں کو ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کی احتجاج میں شرکت کے لیے وزیرِاعلی علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلحہ ساتھ نہ رکھنے اور قافلے میں موجود مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تحریکِ انصاف کے احتجاج میں خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روکنے کے لیے اٹک خورد کے مقام پر کنٹینرز اور گاڑیاں کھڑی کردی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں راستے بند کرنے کا تاحال کوئی حکم نہیں ملا، پنجاب کی طرف قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …