ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

آئینی ترامیم پر پیپلزپارٹی کا جے یوآئی (ف) سے رابطہ

پیپلزپارٹی نے آئینی ترامیم کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کیساتھ رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب نے جے یوآئی کے رہنما کامران مرتضی سے رابطہ کرکے جے یوآئی سے آئینی ترامیم کا مسودہ تیار کرنے کی درخواست کی ہے اورکہا ہے اپنا مسودہ تیارکرکے ہمیں دیں پھر اس پر مذاکرات کر لیں گے۔

ذرائع کے مطابق کامران مرتضیٰ نے پی پی پی کی درخواست کو مسترد کر تے ہوئے پیپلزپارٹی کو آئینی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسودہ بنانے کا کہہ دیا ہے۔

کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے پاس تشریف لائے تھے آپ پہلے اپنا مسودہ دیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ مسودہ کسی شخصیت کو مد نظر رکھ کر نہیں بلکہ آئینی اور قانونی معاملات بہتربنانے کیلیے ہونا چاہیے۔ جے یو آئی (ف) مسودہ حاصل کرنے کے بعد ہی پی ٹی آئی سے مشاورت کریگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …