google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے گئے۔

کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات لاہور پولیس کی درخواست پر ڈی سی لاہور نے جاری کیے تھے تاہم ڈی سی لاہور کی ہدایات پر نظر بندی منسوخ کر دی گئی۔

ڈی سی لاہور کی جانب سے 30 دن کی نظر بندی کے احکامات 17، 19 اور 20 ستمبر کو جاری کیے گئے۔

پولیس نے جلسے کے دوران 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا جبکہ زیر حراست افراد میں سے متعدد کو نظر بندی کے تحت جیل بھجوایا گیا۔

نظر بندی کے احکامات واپس لیے جانے پر تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …