پیر , دسمبر 1 2025

آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئی

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی انسپکشن ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئی۔

آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔

انسپکشن ٹیم آخری مرحلے میں لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔

اس سے قبل انسپکشن ٹیم کراچی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انتظامات کا جائزہ لے چکی ہے۔

انسپکشن ٹیم نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم کو تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ٹیم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی گراؤنڈ میں پریکٹس کی سہولتوں کا جائزہ کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی …