google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کرکٹ بورڈ کو ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش - UrduLead
اتوار , اپریل 6 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کو ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔

ہائی پرفارمنس کوچ ہیڈ کوچ کی گیم پلاننگ اور  پرفارمنس میں اضافے کے لیے ٹورنامنٹس سے پہلے اور بعد میں تیاریوں کے حوالے سے بھی معاونت کرے گا۔

خواہشمند امیدوار 7 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، 5 سالہ تجربہ اور کم از کم لیول 2 کے کوچ درخواست دینے کے اہل ہیں۔

بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں ٹم نیلسن نے ہائی پرفارمنس کوچ کی ذمے داری نبھائی تھی، انہیں ساؤتھ آسٹریلیا سے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی لائے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹم نیلسن ہی ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ ہوں گے، باقاعدہ تقرری کے لیے ضروری کارروائی کے طور پر اشتہار دیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

افغان شائقین کی نیوزی لینڈ میں خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش

نیوزی لینڈ کے گراؤنڈ میں موجود غیر ملکی شائقین نے قومی کرکٹرز کے بارے نازیبا …