جمعرات , جنوری 29 2026

ٹی وی شہرت کی وجہ سے خواتین دوسری شادی کرنے سے ڈرتی ہیں

ماڈلنگ کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے میکال ذوالفقار کا شمارڈرامہ انڈسٹری کے منجھے ہوئےاداکاروں میں ہوتا ہے۔

بعد میں انہوں نے اداکاری کا رخ کر لیا اور کئی بہترین ڈراموں کا حصہ بنے۔ ان کا شمار انڈسٹری کے خوبصورت ترین مردوں میں بھی ہوتا ہے۔

میکال ذوالفقارکی زندگی اپنے مداحوں کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے۔ ان کی پہلی شادی سارہ بھٹی سے ہوئی تھی ، جو کامیاب نہ ہو سکی۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ وہ طلاق کے بعد اکیلے زندگی گذار رہے ہیں۔

گذشتہ دنوں وہ ایک شومیں مہمان تھے، جہاں انہوں نے ایک بہت حیران کردینے والا انکشاف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایک خاتون نے انہیں ریجیکٹ کردیا۔ جب ان سےاس کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ خواتین ان سے خوفزدہ ہوتی ہیں کیونکہ وہ ایک اسٹار ہیں اور ان کے نام سے شہرت جڑی ہوئی ہے۔ یہ حقیقت لوگوں کو ڈرادیتی ہے۔

میکال نے وضاحت کی کہ عام زندگی میں میں بہت سیدھا سادہ شخص ہوں۔ تو اس نے کسی سے میرے بارے میں پوچھا اور پھر انکار کر دیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان-چین کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون

مشترکہ ڈیجیٹل ای مائننگ پلیٹ فارم کا اجرا پاکستان اور چین نے معدنیات کے شعبے …