google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تحریک انصاف کو آج ضوابط کے ساتھ جلسے کی اجازت مل گئی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

تحریک انصاف کو آج ضوابط کے ساتھ جلسے کی اجازت مل گئی

پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو ایس او پیز کے ساتھ آج لاہور میں جلسے کی اجازت دے دی۔

قصور روڈ کاہنہ پر جلسے کے اجازت دوپہر تین سے چھ بجے تک ہوگی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 8 ستمبر کو اسلام آباد میں کی گئی تقریر پر معافی مانگیں گے، اجازت نامے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کے دوران ریاست یا اداروں کےخلاف نعرے بازی اور بیان بازی نہیں کی جائے گی۔

کوئی اشتہاری مجرم جلسےمیں شرکت نہیں کرے گا، دوسری صورت میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری میں تعاون جلسہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی، ناکامی کی صورت میں انتظامیہ پر معاونت کا مقدمہ درج ہوگا۔

منتظمین ایس پی ماڈل ٹاؤن، ایس پی سیکیورٹی لاہور سے تعاون کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتظامیہ راستوں میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کرے، رکاوٹیں نہ ہونے پر عوام وقت پر پہنچیں گے اور ہم جلسہ بروقت ختم کرسکیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ آئین اور قانون کے مطابق پُرامن جلسہ کیا جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …