google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جن ترامیم پر اتفاق ہے وہ اکتوبر میں منظور کرائی جا سکتی ہیں: رانا ثنا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

جن ترامیم پر اتفاق ہے وہ اکتوبر میں منظور کرائی جا سکتی ہیں: رانا ثنا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جن ترامیم پر اتفاق ہے وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور کرائی جاسکتی ہیں۔

جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر پی ٹی آئی سے بھی غیر رسمی بات ہوئی، وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ترامیم سے بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر کامیابی نہ ملنا، حکومت کی ناکامی نہیں ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام کام نہیں کر رہا، جس کی وجہ سے دیگر معاملات بھی آگے نہیں بڑھ رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا ثناء اللّٰہ نے مولانا فضل الرحمٰن سے ہونے والی ملاقاتوں کو نتیجہ خیز قرار دیا تھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں نکلیں بلکہ نتیجہ خیز ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ مولانا اور بلاول بھٹو نے مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو جمہوریت کے لیے اچھا ہے، مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کی بات سیاسی نظام کے لیے بہتر ہے، یہ بے نتیجہ یا ہار جیت والی بات نہیں ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …