google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ’بسمل‘ کی معصومہ درحقیقت معصوم نہیں: حریم فاروق - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

’بسمل‘ کی معصومہ درحقیقت معصوم نہیں: حریم فاروق

اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ حال ہی میں نشر کیے جانے والے ڈرامے ’بسمل‘ میں جس معصومہ نامی لڑکی کو وہ کردار ادا کر رہی ہیں، درحقیقت وہ کہیں سے بھی معصوم نہیں دکھتیں۔

حریم فاروق حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے ڈرامے اور کردار سے متعلق کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب انہیں مذکورہ ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی تب وہ بطور پروڈیوسر مصروف تھیں۔

حریم فاروق کے مطابق انہوں نے مکمل کہانی پڑھے بغیر صرف کاسٹ میں نعمان اعجاز اور سویرا ندیم کو دیکھتے ہی ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھری۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ ڈرامے میں ولن خاتون کا کردار ادا کریں گی لیکن جب انہوں نے کام شروع کیا تو انہیں کچھ سمجھ ںہیں آیا کہ ان کا کردار کس طرح کا ہے۔

حریم فاروق نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ وہ منفی کردار کو دل سے کریں گی اور اپنی پوری منفی توانائی اس پر لگا دیں گی لیکن جب انہوں نے شوٹنگ شروع کی تو انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈرامے میں معصوم ولن خاتون دکھایا گیا ہے اور ان کا کردار اس طرح کا ہے کہ کوئی اسے سمجھ ہی نہیں پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں کے کردار کا نام بھی معصومہ رکھا گیا ہے لیکن درحقیقت وہ کہیں سے بھی معصوم نہیں دکھائی دیتیں۔

حریم فاروق نے اعتراف کیا کہ انہوں نے متعدد اچھے اور انتہائی مشکل کردار بھی ادا کیے ہیں لیکن ان کا ’بسمل‘ کا معصومہ کا کردار انتہائی مختلف ہے، انہوں نے ایسا کردار پہلے کبھی نہیں کیا۔

خیال رہے کہ ’بسمل‘ میں حریم فاروق نے شاطر لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ اپنے باس سے دولت کی خاطر شادی کرلیتی ہیں۔

ڈرامے میں حریم فاروق نے غریب گھرانے کی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ امیر بننے کے خواب دیکھتی ہیں اور پھر ملازمت کے دوران خود سے زائد العمر امیر باس سے عشق لڑا کر ان سے شادی کرلیتی ہیں۔ ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار نعمان اعجاز جب کہ ان کی سوتن کا کردار سویرا ندیم نے ادا کیا ہے اور ڈرامے کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …