google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

بھارت نے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں پاکستان کو 1-2 سے ہرایا، بھارت کے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے۔

پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے اسکور کیا۔

دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔

میچ کے دوران پاکستان کے ابوبکر محمود گھٹنے کی انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹاپ پر ہے جبکہ پاکستان ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔

ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت کی ٹیم پانچویں جبکہ پاکستان 16 ویں نمبر پر ہے،

بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 238 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے …