google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان اور کوریا کے درمیان ہاکی میچ بھی برابر - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستان اور کوریا کے درمیان ہاکی میچ بھی برابر

ایشین ہاکی چیمپئنز شپ میں پاکستان اور کوریا کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔

چین کے شہر ہولینبیور میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور کوریا کے درمیان دلچسپ میچ ہوا، کوریا نے دوسرے ہی کوارٹر میں گول کر کے برتری قائم کی جو تیسرے کوارٹر تک برقار رہی۔

پاکستان ٹیم تیسرے کوارٹر تک کوئی گول نہ کرسکی تھی اور ایک گول سے ہار رہی تھی لیکن چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور حنان شاہد نے اوپر نیچے دو گول کر دیے۔

میچ کے اختتام سے صرف 9 سیکنڈز  قبل کوریا نے ایک اور گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

پاکستان ٹیم اب تک چیمپئنز ٹرافی میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے۔

گزشتہ روز بھی قومی ٹیم کا ملائیشیا کے خلاف میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا تھا۔

پاکستان تیسرا میچ بدھ کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …