google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپیئنز کپ کے لیے پانچوں ٹیموں کا اعلان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

چیمپیئنز کپ کے لیے پانچوں ٹیموں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے چیمپیئنز ون ڈے کپ کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا جہاں متعدد سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو مختلف وجوہات کے سبب ایونٹ سے باہر کردیا گیا۔

ون ڈے کپ کی پانچوں ٹیموں کے لیے کپتانوں اور کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ڈولفنز کا کپتان سعود شکیل، لائنز کا کپتان شاہین شاہ آفریدی، پینتھرز کی قیادت شاداب خان، محمد رضوان کو وولفز اور محمد حارث اسٹالینز کی قیادت سونپی گئی ہے۔

پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود بھی ایونٹ میں جلوہ افروز ہوں گے اور دونوں اسٹالینز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔

ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شریک ہیں لیکن اس کے باوجود متعدد سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی ان اسکواڈز کا حصہ نہیں ہیں جن میں عماد وسیم، محمد عامر، فخر زمان اور اعظم خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں مصروفیت کے سبب عدم دستیابی ظاہر کی تھی جبکہ محمد عباس کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف ہیں۔

اس کے علاوہ محمد نواز، حارث سہیل، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد الیاس نے بھی ٹورنامنٹ کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی ہے۔

اسی طرح انجری کے بعد بحالی کے عمل سے گزرنے والے حسن علی، احسان اللہ، محمد وسیم جونیئر، ارشد اقبال سمیت متعدد کھلاڑی بھی ایونٹ میں شریک نہیں ہوں گے۔

اسکواڈ کی سلیکشن کمیٹی نے شرجیل خان، دانش عزیز، عارف یعقوب اور سعد بیگ سمیت نو ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی پر چیمپئنز ون ڈے کپ سے باہر کر دیا۔

چیمپئنز کپ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں افتتاحی میچ میں وولوز کا مقابلہ پینتھرز سے ہو گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …