google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رنبیر کپور کی فلم دیکھ کر اداکاری شروع کی، فیروز خان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

رنبیر کپور کی فلم دیکھ کر اداکاری شروع کی، فیروز خان

مقبول اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم دیکھ کر اداکاری شروع کی جب کہ وہ بولی وڈ خانز عامر اور سلمان خان کے بڑے مداح ہیں۔

فیروز خان نے بہن حمائمہ ملک کے ہمراہ حال ہی میں بھارتی صحافی کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ اگرچہ وہ اسکرین پر کام کرتے ہیں لیکن درحقیقت وہ تاحال شرمیلے ہیں اور وہ کسی بھی اداکارہ سے سوال نہیں کر پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ کترینہ کیف، جیکولین فرنانڈس اور دیشا پٹننانی سے ان کی فٹنیس اور ورزش سے متعلق پوچھیں گے، تمام اداکارائیں سخت محنت کرتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فیروز خان نے ہانیہ عامر کی شخصیت اور اداکاری کی تعریفیں کیں اور کہا کہ اگر انہیں ان کے ساتھ جم میں ورزش کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور ان کے ساتھ ورزش کریں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر سجل علی انہیں چینی کے بجائے نمک ملی ہوئی چائے دیں تو وہ کیا کریں گے؟ اس پر فیروز خان نے کہا کہ سجل علی کی جانب سے دی گئی نمک والی چائے بھی وہ پی لیں گے۔

فیروز خان نے انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان سے مل چکے ہیں اور دونوں نے کئی گھنٹے تک ملاقات کی، وہ بہترین شخصیت کے مالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سلمان خان کے بڑے مداح ہیں، وہ اپنی بہترین شخصیت اور اداکاری کی وجہ سے ہی اعلیٰ مقام پر ہیں۔

انہوں نے خود کو عامر خان کا بھی بڑا مداح قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کی فلمیں شوق سے دیکھتے ہیں اور اگر انہیں ان سے کچھ پوچھنے کا موقع ملا تو وہ ان سے ان کے کرداروں کی تیاری سے متعلق سوال کریں گے۔

اداکار نے رنبیر کپور سے کیا پوچھنے کے سوال پر کہا کہ وہ ان سے فلم راک اسٹار میں کام کرنے کا تجربہ پوچھیں گے، کیوں کہ ان کی فلم انہیں بہت پسند ہے، مذکورہ فلم کو دیکھ کر ہی انہوں نے اداکاری شروع کی تھی۔

فیروز خان نے مزید کہا کہ راک اسٹار جیسی فلم صدی میں ایک بار ہی بنتی ہے اور انہیں اسی فلم کے ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔

اداکار کے مطابق اگر انہیں بولی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ کام کریں گے جب کہ اداکاراؤں میں کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …