جمعرات , جنوری 29 2026

قومی اسمبلی، سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا، نوٹیفکیشن جاری

صدرِ مملکت مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے ایوان زیریں قومی اسمبلی اور ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو طلب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اجلاس 26 اگست بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس ہو گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے علاوہ صدرِ مملکت آصف زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 27 اگست کو طلب کیا ہے، ایوان بالا کا اجلاس27 اگست بروز منگل شام 5 بجے ہو گا۔

صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی ذیلی شق ایک کے تحت طلب کیے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

BISE Peshawar Matric Exam 2026

پشاوربورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات31 مارچ سے شروع

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پشاور نے میٹرک (SSC) کے سالانہ امتحانات 2026 …