google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مہوش حیات کی 'ایملی اِن پیرس' میں انٹری - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مہوش حیات کی ‘ایملی اِن پیرس’ میں انٹری

 پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی اپنے کَرش اور نیٹ فلکس سیریز ‘ایملی اِن پیرس’ میں گیبریل کا کردار ادا کرنے والے فرانسیسی اداکار لوكاس براوو کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مہوش حیات نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اُن کے ہمراہ مقبول سیریز ‘ایملی اِن پیرس’ کے اداکار لوكاس براوو اور پروڈیوسر بھی موجود ہیں۔

مذکورہ تصاویر سیریز کے سیٹ پر کردار گیبریل کے کچن میں لی گئیں جن میں مہوش حیات کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ‘ایملی اِن پیرس’ کے نئے سیزن کے سیٹ پر لوكاس برافو اور پروڈیوسر کے ساتھ ملکر بہت اچھا لگا۔

اُنہوں نے کہا کہ دیگر مداحوں کی طرح، میں بھی ‘ایملی ان پیرس’ کے نئے سیزن کے پریمیئر کے لیے انتہائی پُرجوش ہوں۔

مہوش حیات نے مزید کہا کہ کسی کو کیا معلوم کہ سیریز کے نئے سیزن میں گیبریل کی محبت کی زندگی میں پاکستانی مسالے بھی شامل ہوں۔

اداکارہ کی اس بات سے مداح اندازہ لگا رہے ہیں کہ شاید ‘ایملی اِن پیرس’ کے نئے سیزن میں مہوش حیات کی انٹری بھی ہوگی لیکن ابھی تک اداکارہ نے اس حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …