google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 KP کے وزیرشکیل خان مستعفی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

KP کے وزیرشکیل خان مستعفی

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

شکیل خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر شکیل خان نے الزام عائد کیا کہ وہ صوبے میں کرپشن اور بیڈ گورننس کے باعث کام نہیں کر پا رہے تھے۔ 

شکیل خان کی جانب سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ ان کے محکمے میں مداخلت کر رہے ہیں جس کے باعث کام متاثر ہو رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق شکیل خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی کابینہ میں کرپشن سے متعلق شکایات بھی کی گئی تھیں، ان کی شکایات کی بنیاد پر کے پی کے میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی بنائی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ شکیل خان کے دیگر وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بھی اختلافات رہے تھے اور انہوں نے سابق وزیراعلیٰ محمود خان سے بھی اختلافات کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کابینہ میں تبدیلی کا امکان تھا اور شکیل خان کو ہٹانے کی باتیں بھی سامنے آئی تھیں تاہم وزیراعلیٰ کی جانب سے ہٹائے جانے سے قبل ہی شکیل خان نے استعفیٰ دیدیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …