اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں سرمایہ کاری

اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر بھمبھانی نے کہا ہے کہ اے ڈی ایم گروپ مقامی صارفین کو ماحول دوست آٹوموبائل فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں چارجنگ نیٹ ورک سٹیشن قائم کیا جائے گا جس کے بعد دوسرے مرحلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ایک بار چارج ہونے پر 300 کلومیٹر تک چل سکتی ہیں۔ وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستانی موبائل صارف زونگ بنڈل مہنگائی کے بعد اپنے فون پر بڑھی ہوئی قیمتیں دیکھ رہا ہے

زونگ بنڈل مہنگائی: ہفتہ وار پیکجز میں 29 فیصد تک اضافہ، عام صارف کی جیب پر بوجھ

مالی سال 2026 میں زونگ کے ٹاپ 15 ہائبرڈ بنڈلز کی قیمتوں میں اوسطاً 14.4 …