google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان اسٹیل ملز کے نقصانات 6 سو ارب روپے - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستان اسٹیل ملز کے نقصانات 6 سو ارب روپے

پاکستان اسٹیل کے نقصانات 6 سو ارب روپے تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے، اسٹیل ملز کے نقصانات 224 ارب اور ادائیگیوں کا بوجھ 335 ارب ہے 

سید حفیظ الدین کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کا اجلاس ہوا۔

چیف فنانشل آفیسر محمد عارف نے انکشاف کیا کہ اسٹیل ملز کی 305 ایکڑ پر انکروچمنٹ ہو چکی ہے، 

اسٹیل ملز وفاقی حکومت اور نیشنل بینک کی 258 ارب کی نادہندہ ہے، نیشنل بینک کے 102 ارب اور وفاقی حکومت کے 156 ارب واجب الادا ہیں۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز میں ابھی بھی چوری ہو رہی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اسٹیل ملز کی تقریبا 5 ہزار ایکڑ زمین پر اسپیشل اکنامک زونز بنایا جائے گا، موجودہ پلانٹ کیلئے 7 سو ایکڑ زمین سندھ حکومت کو دی جائے گی، 5 ہزار ایکڑ پر چین کے طرز کا اسپیشل اکنامک زونز متعارف کرانے کی تجویز ہے۔

رانا تنویر نے کہا کہ روس سمیت دیگر ممالک کی کمپنیاں اسٹیل ملز کو چلانا چاہتی تھیں، اسٹیل ملز کو بحال کرنے کیلئے وفاقی حکومت کی کپیسٹی نہیں ہے، 

اسٹیل ملز کی دو ارب کی بھٹی کیلئے ہر سال 6 ارب کی گیس دینا پڑتی ہے، ملز کی جو زمین فروخت ہوگی اس پر ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں بننے دیں گے۔

کمیٹی رکن عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر سب کی نظریں ہیں، اسٹیل ملز کے ملازمین 9 ہزار سے کم ہو کر 2 ہزار تک رہ گئے۔

بعدازاں اسٹیل ملز میں تحقیقات کے لیے ناز بلوچ کے زیر صدارت ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …