بدھ , جنوری 28 2026

14 سے 18 اگست تک ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

14اگست کی شام یا رات سے 18اگست کے دوران ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک پر اثر انداز ہوں گی۔

ہواؤں کی وجہ سے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 اگست کی شام یا رات سے 18 اگست کے دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب پیر کو بارش کے باعث ڈیرہ بگٹی کے مختلف نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا

پاکستان کے بالائی علاقوں میں حالیہ برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم شدید سردی …