google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان، بالائی سندھ سمیت بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بیشتر علاقوں میں انتباہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ۔ نارووال، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

بارشوں کے باعث فیصل آباد، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، مردان، صوابی۔ چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، بالاکوٹ، بنوں اور کرک کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ بھی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب۔ مشرقی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 113 ملی میٹر۔ راولپنڈی 102 ملی میٹر، نارووال 36، لاہور 27، سیالکوٹ 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

چکوال، مری 4، جہلم، منگلا، جھنگ ایک، تھرپارکر 24،  بالاکوٹ 10۔ بارکھان 5، لسبیلہ 2، اور گڑھی دوپٹہ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 46، دالبندین 45، چلاس اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …