google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 201سے اوپر یونٹ کے صارفین کے لیے خصوصی سلیب  - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

201سے اوپر یونٹ کے صارفین کے لیے خصوصی سلیب 

201سے زائد یونٹ کے صارفین کے لیے بھی فریم ورک تیار کیا گیا ہے، جس کے مطابق 201سے زائد یونٹ صارفین کو 6 ماہ تک اسی سلیب میں رکھنے کی پالیسی میں تبدیلی کافیصلہ کیا گیا ہے۔

201سے اوپر یونٹ کے صارفین کے لیے خصوصی سلیب رکھے جائیں گے۔ 201سے زیادہ یونٹ والے بجلی صارفین کے لیے 26روپے فی یونٹ سلیب مقرر کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔

حکومت نے 90ء کی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے مہنگی بجلی کے ستائے عوام کے لیے بڑا ریلیف تیار کرلیا۔ وزیرتوانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے فریم ورک مکمل کرلیا، جس کے مطابق 90ء کی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

پیش رفت کے مطابق دیگر آئی پی پیزکمپنیوں کے معاہدوں پر بھی نظر ثانی پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ شعبہ توانائی معیشت کےلیے اہم ہے، اس میں اصلاحات کررہے ہیں اور ان اصلاحات پر عمل بھی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات پرعمل درآمد کےلیے کوآرڈی نیشن ضروری ہے۔ قومی ٹاسک فورس شعبہ توانائی میں اصلاحات پر کام کرے گی۔

20نکاتی اصلاحات کاآغاز ہوچکاہے۔ جتنا جلد معاملات کو ٹھیک کریں گے اتنی ہی جلد معیشت پٹڑی پرچڑھے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …