google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 توانائی کے شعبےمیں اصلاحات لارہے ہیں: اویس لغاری - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

توانائی کے شعبےمیں اصلاحات لارہے ہیں: اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی محمد علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ توانائی کاشعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے، اصلاحات پر عملدرآمدکویقینی بنائیں گے۔

اویس لغاری نے کہا کہ ہر چیزکا معاملہ پاور سیکٹرپر آکر رک جاتا ہے، پاکستان کو توانائی کا صحت مند شعبہ دیں گے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے معاون خصوصی محمد علی نے کہا کہ دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح سرکار اور صارف پر بوجھ کم پڑسکتا ہے، ٹاسک فورس آئی پی پیزکےمعاملےکا بھی جائزہ لے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں …