google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان آج مذاکرات - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان آج مذاکرات

مہنگائی کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جاری جماعت اسلامی کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔

جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔

جماعت اسلامی نے لیاقت بلوچ، امیر العظیم، سید فراست شاہ اور نصر اللّٰہ رندھاوا پر مشتمل 4 رکنی مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی۔

مذاکراتی ٹیم میں نائب امیر لیاقت بلوچ، امیر العظیم شامل ہیں جبکہ حکومتی کمیٹی میں انجینئر امیر مقام، عطا تارڑ، طارق فضل چوہدری اور تاجر رہنما کاشف چوہدری شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی بھی حکومتی وفد کے ہمراہ ہوں گے۔ 

جماعت اسلامی اپنے 10  مطالبات حکومتی وفد کے سامنے رکھے گی۔

دوسری جانب واسا کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کے لیے پینے کے پانی کا ٹینکر پہنچا دیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …