google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کو بہترین تحفہ قرار د ے دیا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کو بہترین تحفہ قرار د ے دیا

پاکستان شوبز سے وابستہ معروف اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کو بہترین تحفہ قرار دیتے ہوئے علیحدگی سے متعلق گردشی خبروں کی تردید کر دی۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ساتھ شیئر کی گئی مختلف تصاویر حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے ہٹا دی تھیں۔

تصاویر کے ہٹتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ ان کی دوسری شادی بھی ختم ہوگئی جبکہ کئی صارفین نے حقیقت جانے بغیر ہی اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔

تاہم اداکار نے سوشل میڈیا صارفین کی تمام تر تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے دوسری اہلیہ کے ہمراہ اپنے نکاح کی تصویر انسٹااسٹوری پر شیئر کی۔

انہوں نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کو ’بہترین تحفہ‘ قرار دیتے ہوئے تمام ناقدین کو خاموش کروا دیا۔

اس کے ساتھ ہی اداکار نے اہلیہ سے علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی افواہوں کو ختم کرنے کے لیے اہلیہ کے ہمراہ تصاویر جو رکائیو کی گئی تھیں، انہیں ایک بار پھر شیئر کر دیا، جس کے بعد ان کی علحدگی سے متعلق گردشی خبریں دم توڑ گئیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے رضا المعروف علیزے سلطان سے ہوئی تھی جو ستمبر 2022 میں گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد طلاق پر ختم ہوگئی ہے۔ اس جوڑے کے دو بچے ہیں۔ ایک بیٹا سلطان، جو 2019 میں پیدا ہوا تھا اورایک بیٹی فاطمہ ، جو 2022 میں پیدا ہوئی تھی۔

عدالت نے طلاق کے بعد بیٹے کی تحویل فیروز خان جبکہ بیٹی کی تحویل والدہ علیزے رضا کے پاس ہے۔

پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد گزشتہ ماہ کی شروعات میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …